مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (Irandoc) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گرین میٹرک ریٹنگ سسٹم کے 2022 ایڈیشن میں دنیا بھر کے 1050 اداروں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پائیدار ترقی سے متعلق یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی گرین میٹرک کے 2022 ایڈیشن کی بنیاد پر 45 ایرانی اداروں کو دنیا کے سبز ترین اداروں میں شمار کیا گیا ہے، ان میں "زنجان یونیورسٹی" قومی سطح پر پہلے اور عالمی سطح پر 107 ویں نمبر پر ہے۔
گرین میٹرک کا آغاز دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ماحولیاتی حالت اور پالیسیوں اور ان کی پائیدار ترقی کے بارے میں ایک جامع جائزہ فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ گرین میٹرک اپنی نوعیت میں منفرد اور یونیورسٹیوں کے منتظمین اور پالیسی سازوں کو ماحولیاتی اور توانائی کے استعمال کے حوالے سے چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ادارے کی فضا اور بنیادی ڈھانچہ، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی، فاضل مواد کا انتظام، پانی، نقل و حمل، اور تعلیم و تحقیق وہ میٹرکس ہیں جو اداروں کی پیمائش کے لیے اس درجہ بندی کے نظام میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
اداروں کا جائزہ لینے کے لیے گرین میٹرک ڈیٹا کا حصول ان اداروں کو بھیجے گئے سوالنامے سے کیا جاتا ہے۔
2022 کی گرین میٹرک رپورٹ کے مطابق "Wageningen University & Research" سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ دنیا کا سبز ترین ادارہ ہے اور "Nottingham Trent University"، "University of Nottingham"، "University of Groningen"، "University of California" -Davis، "Umwelt" Campus Birkenfeld، University College Cork، University of Connecticut، Universitat Bremen، اور Universidade de Sao Paulo USP دوسرے سے دسویں نمبر پر ہیں۔
آپ کا تبصرہ